سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ محصول غنیمت اور امارت وخلافت سے متعلق ابتداء ۔ حدیث 1243

خیبر کی زمین کا بیان اور اس کا حکم

راوی: ربیع بن سلیمان , اسد بن موسی , یحیی بن زکریا , سفیان , یحیی بن سعید , بشیر بن یسار , سہل بن ابی حثمہ

حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمُؤَذِّنُ حَدَّثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ زَکَرِيَّا حَدَّثَنِي سُفْيَانُ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ قَالَ قَسَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْبَرَ نِصْفَيْنِ نِصْفًا لِنَوَائِبِهِ وَحَاجَتِهِ وَنِصْفًا بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ قَسَمَهَا بَيْنَهُمْ عَلَی ثَمَانِيَةَ عَشَرَ سَهْمًا

ربیع بن سلیمان، اسد بن موسی، یحیی بن زکریا، سفیان، یحیی بن سعید، بشیر بن یسار، حضرت سہل بن ابی حثمہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیبر کو دو حصوں پر تقسیم کیا۔ ایک حصہ اپنی ضرورتوں اور دوسرے مقاصد کے لئے اور دوسرا حصہ مسلمانوں کے واسطے تقسیم کیا اور اس دوسرے حصہ کو اٹھارہ حصوں پر تقسیم کیا۔

یہ حدیث شیئر کریں