جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ قرآن کی تفسیر کا بیان ۔ حدیث 955

باب سورت نساء کی تفسیر کے بارے میں

راوی: عبد بن حمید , حبان بن ہلال , ہمام بن یحیی , قتادة , ابوالخلیل , ابوعلقمة ہاشمی , ابوسعید خدری

حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ حَدَّثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ عَنْ أَبِي عَلْقَمَةَ الْهَاشِمِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ لَمَّا کَانَ يَوْمُ أَوْطَاسٍ أَصَبْنَا نِسَائً لَهُنَّ أَزْوَاجٌ فِي الْمُشْرِکِينَ فَکَرِهَهُنَّ رِجَالٌ مِنَّا فَأَنْزَلَ اللَّهُ وَالْمُحْصَنَاتُ مِنْ النِّسَائِ إِلَّا مَا مَلَکَتْ أَيْمَانُکُمْ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ

عبد بن حمید، حبان بن ہلال، ہمام بن یحیی، قتادہ، ابوالخلیل، ابوعلقمة ہاشمی، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جنگ اوطاس کے موقع پر ہم لوگوں نے مال غنیمت کے طور پر ایسی عورتیں پائیں جن کے شوہر مشرکین میں موجود تھے۔ چنانچہ بعض لوگوں نے ان سے صحبت (جماع) کرنا مکروہ سمجھا تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی (وَّالْمُحْصَنٰتُ مِنَ النِّسَا ءِ اِلَّا مَامَلَكَتْ اَيْمَانُكُمْ )4۔ النساء : 24) (ترجمہ۔ اور حرام ہیں خاوند والی عورتیں مگر یہ کہ وہ تمہاری ملکیت میں آ جائیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان احکام کو تم پر فرض کر دیا ہے) یہ حدیث حسن ہے۔

Sayyidina Abu Saeed Khudri narrated: In the Battle of Awtas, we got possession of women who had their husbands among the polytheists. So, some men of them (sahabah) thought that it was makruh (to have intercourse with them) till Allah revealed:

"And (also forbidden) are all marled women except those whom your right hands posses." (4:24)

[Ahmed 11797,Muslim 1456,Abu Dawud 2155,Nisai 3330]

یہ حدیث شیئر کریں