سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ محصول غنیمت اور امارت وخلافت سے متعلق ابتداء ۔ حدیث 1258

طائف کی فتح کا بیان

راوی: حسن بن صباح , اسمعیل ابن عبدالکریم , ابراہیم ابن عقیل بن منبہ , وہب بن منبہ

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الْکَرِيمِ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ يَعْنِي ابْنَ عَقِيلِ بْنِ مُنَبِّهٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ وَهْبٍ قَالَ سَأَلْتُ جَابِرًا عَنْ شَأْنِ ثَقِيفٍ إِذْ بَايَعَتْ قَالَ اشْتَرَطَتْ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ لَا صَدَقَةَ عَلَيْهَا وَلَا جِهَادَ وَأَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ ذَلِکَ يَقُولُ سَيَتَصَدَّقُونَ وَيُجَاهِدُونَ إِذَا أَسْلَمُوا

حسن بن صباح، اسماعیل ابن عبدالکریم، ابراہیم ابن عقیل بن منبہ، حضرت وہب بن منبہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت جابر سے پوچھا کہ بنی ثقیف نے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیعت کی تھی تو کیا شرط رکھی تھی؟ انہوں نے کہا شرط یہ تھی کہ ہم نہ تو زکوة دیں گے اور نہ جہاد کریں گے جابر کہتے ہیں کہ اس کے بعد میں نے سنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے جب وہ مسلمان ہو جائیں گے تو امید ہے وہ صدقہ بھی دیں گے اور جہاد بھی کریں گے۔

Narrated Jabir ibn Abdullah:
Wahb said: I asked Jabir about the condition of Thaqif when they took the oath of allegiance. He said: They stipulated to the Prophet (peace_be_upon_him) that there would be no sadaqah (i.e. zakat) on them nor Jihad (striving in the way of Allah). He then heard the Prophet (peace_be_upon_him) say: Later on they will give sadaqah (zakat) and will strive in the way of Allah when they embrace Islam.

یہ حدیث شیئر کریں