باب سورت نساء کی تفسیر کے بارے میں
راوی: محمود بن غیلان , وکیع , سفیان , ابواسحق , براء بن عازب
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنْ الْمُؤْمِنِينَ الْآيَةَ جَائَ عَمْرُو ابْنُ أُمِّ مَکْتُومٍ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَکَانَ ضَرِيرَ الْبَصَرِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا تَأْمُرُنِي إِنِّي ضَرِيرُ الْبَصَرِ فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَی هَذِهِ الْآيَةَ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ الْآيَةَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِيْتُونِي بِالْکَتِفِ وَالدَّوَاةِ أَوْ اللَّوْحِ وَالدَّوَاةِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَيُقَالُ عَمْرُو ابْنُ أُمِّ مَکْتُومٍ وَيُقَالُ عَبْدُ اللَّهِ ابْنُ أُمِّ مَکْتُومٍ وَهُوَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَائِدَةَ وَأُمُّ مَکْتُومٍ أُمُّهُ
محمود بن غیلان، وکیع، سفیان، ابواسحاق ، حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی (لَا يَسْتَوِي الْقٰعِدُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ غَيْرُ اُولِي الضَّرَرِ) 4۔ النساء : 95) (ترجمہ۔ برابر نہیں بیٹھ رہنے والے مسلمان جن کو کوئی عذر نہیں اور وہ مسلمان جو لڑنے والے ہیں اللہ کی راہ میں اپنے مال سے اور جان سے۔ سورت النساء۔ آیت) تو عمر بن ام مکتوم آئے جو نابینا تھے اور عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نابینا ہوں میرے لئے کیا حکم ہے؟ اس پر یہ آیت نازل ہوئی (غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ) 4۔ النساء : 95)۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا شانے کی ہڈی اور دوات لاؤ فرمایا تختی اور دوات۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ اس میں عمرو بن ام مکتوم ہے جبکہ بعض روایات میں عبداللہ بن ام مکتوم ہے اور عبداللہ زائدہ کے بیٹے ہیں۔ ام مکتوم ان کی والدہ ہیں۔
Sayyidina Bara ibn Aazib o reported concerning the verse:"Those among the believers who sit back at home – unless thcy have an injury are not the equals of those who struggle hard in the way of Allah." (4:95) Amr ibn Umm Maktum came to the Propjet (when it was revealed). He had lost his eyesight. He said, ‘0OMessenger of Allah (SAW), what do you command me (to do)? I am blind.” So Allah revealed the words: "Unless they are handicapped." (4: 95) So, the Prophet (SAW) said, “Get me a shoulder-scapulabone and an inkpot or a tablet and an inkpot.”
[Bukhari 4594,Muslim 1898,Nisai 3098]