سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ محصول غنیمت اور امارت وخلافت سے متعلق ابتداء ۔ حدیث 1270

جزیہ لینے کا بیان

راوی: عباس بن عبدالعظیم , سہل بن محمد , یحیی بن ابی زائدہ , محمد بن اسحق , عاصم بن عمر , انس بن مالک , عثمان بن ابی سلیمان

حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ إِلَی أُکَيْدِرِ دُومَةَ فَأُخِذَ فَأَتَوْهُ بِهِ فَحَقَنَ لَهُ دَمَهُ وَصَالَحَهُ عَلَی الْجِزْيَةِ

عباس بن عبدالعظیم، سہل بن محمد، یحیی بن ابی زائدہ، محمد بن اسحاق ، عاصم بن عمر، انس بن مالک، حضرت عثمان بن ابی سلیمان سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دومہ شہر کے حاکم اکیدر کی طرف خالد بن ولید کو (لشکر کے ساتھ) روانہ فرمایا پس لشکر والوں نے اس کو گرفتار کر لیا اور پکڑ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لے آئے۔ آپ نے اس کا خون معاف کر دیا اور جزیہ پر اس سے صلح کر لی۔

Narrated Anas ibn Malik ; Uthman ibn AbuSulayman:
The Prophet (peace_be_upon_him) sent Khalid ibn al-Walid to Ukaydir of Dumah. He was seized and they brought him to him (i.e. the Prophet). He spared his life and made peace with him on condition that he should pay jizyah (poll-tax).

یہ حدیث شیئر کریں