سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ محصول غنیمت اور امارت وخلافت سے متعلق ابتداء ۔ حدیث 1273

جزیہ لینے کا بیان

راوی: عباس بن عبدالعظیم , عبدالرحمن بن ہانی , ابونعیم , شریک , ابرہیم بن مہاجر , زیاد بن جدیر

حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ هَانِئٍ أَبُو نُعَيمٍ النَّخَعِيُّ أَخْبَرَنَا شَرِيکٌ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ عَنْ زِيَادِ بْنِ حُدَيْرٍ قَالَ قَالَ عَلِيٌّ لَئِنْ بَقِيتُ لِنَصَارَی بَنِي تَغْلِبَ لَأَقْتُلَنَّ الْمُقَاتِلَةَ وَلَأَسْبِيَنَّ الذُّرِّيَّةَ فَإِنِّي کَتَبْتُ الْکِتَابَ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی أَنْ لَا يُنَصِّرُوا أَبْنَائَهُمْ قَالَ أَبُو دَاوُد هَذَا حَدِيثٌ مُنْکَرٌ بَلَغَنِي عَنْ أَحْمَدَ أَنَّه کَانَ يُنْکِرُ هَذَا الْحَدِيثَ إِنْکَارًا شَدِيدًا قَالَ أَبُو عَلِيٍّ وَلَمْ يَقْرَأْهُ أَبُو دَاوُدَ فِي الْعَرْضَةِ الثَّانِيَةِ

عباس بن عبدالعظیم، عبدالرحمن بن ہانی، ابونعیم، شریک، ابرہیم بن مہاجر، حضرت زیاد بن جدیر سے روایت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا اگر میں زندہ رہا تو بنی تغلب کے نصاری میں سے لڑنے والوں کو قتل کر دوں گا اور ان کی اولاد کو قیدی بنالوں گا کیونکہ جو معاہدہ ان کے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے درمیان ہوا تھا وہ میں نے ہی تحریر کیا تھا جس میں تحریر تھا کہ یہ اپنی اولاد کی مدد نہ کریں (اور انہوں نے مدد کی) ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ یہ حدیث منکر ہے اور مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ امام احمد بھی اس حدیث کا سخت انکار کرتے تھے اور بعض لوگوں کے نزدیک یہ حدیث مثل متروک ہے اور ان لوگوں نے اس حدیث کو عبدالرحمن بن ہانی پر منکر جانا ہے۔ ابوعلی کہتے ہیں کہ ابوداؤد نے جب دوبارہ یہ کتاب لوگوں کے سامنے پڑھی تو اس میں یہ روایت نہیں پڑھی۔

یہ حدیث شیئر کریں