سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ جنگ کے متعلق احادیث مبارکہ ۔ حدیث 359

مسلمان کا غلام اگر کفار کے علاقہ میں بھاگ جائے اور جریر کی حدیث میں شعبی پر اختلاف

راوی: محمد بن قدامة , جریر , مغیرة , شعبی

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ عَنْ جَرِيرٍ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ الشَّعْبِيِّ قَالَ کَانَ جَرِيرٌ يُحَدِّثُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَبَقَ الْعَبْدُ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ وَإِنْ مَاتَ مَاتَ کَافِرًا وَأَبَقَ غُلَامٌ لِجَرِيرٍ فَأَخَذَهُ فَضَرَبَ عُنُقَهُ

محمد بن قدامہ، جریر، مغیرة، شعبی سے روایت ہے کہ حضرت جریر سے روایت نقل کی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب غلام بھاگ جائے تو اس کی نماز (وغیرہ) قبول نہیں ہوگی اور اگر وہ (اسی حالت میں) مر گیا تو کافر مرے گا چنانچہ حضرت جریر کا ایک غلام بھاگ گیا تھا تو انہوں نے اس کو پکڑوا لیا اور اس کی گردن اڑا دی (کیونکہ وہ غلام مرتد ہو کر مشرکین و کفار کے ساتھ شامل ہوگیا تھا)۔

It was narrated that Jarir said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘If a slave runs away to the land of Shirk, it becomes permissible to shed his blood.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں