حضرت ابوہریرہ کے حق میں دعائے محبوبیت
راوی:
وعنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " اللهم حبب عبيدك هذا " يعني أبا هريرة " وأمه إلى عبادك المؤمنين وحبب إليهم المؤمنين " . رواه مسلم
اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی : اے اللہ ! اپنے اس چھوٹے سے بندے یعنی ابوہریرہ اور اس کی ماں کو اپنے مؤمن بندوں کا محبوب بنا اور اہل ایمان کو ان کا محبوب بنا دے ۔ " (رواہ مسلم )
تشریح :
یعنی : اے اللہ ! ایسا کر کہ یہ دونوں ، جو نہایت غریب ونادار ، اور لاچار وبیکس ہیں ، تیرے مؤمن بندوں کی نظر میں محبت وتوجہ کا مرکز بن جائیں اور خود یہ بھی تیرے مسلمان بندوں کو اپنا محبوب ، دوست اور غم خوار سمجھتے رہیں ۔ "