سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ محصول غنیمت اور امارت وخلافت سے متعلق ابتداء ۔ حدیث 1287

اس ذمی کا بیان جو دوران سال مسلمان ہو جائے تو کیا اس سے جزیہ لیا جائے گا

راوی: محمد بن کثیر

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ قَالَ سُئِلَ سُفْيَانُ عَنْ تَفْسِيرِ هَذَا فَقَالَ إِذَا أَسْلَمَ فَلَا جِزْيَةَ عَلَيْهِ

محمد بن کثیر سے روایت ہے کہ حضرت سفیان سے اس حدیث کا (یعنی اوپر والی حدیث کا) مطلب پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ جب (کوئی ذمی کافر) مسلمان ہو جائے تو اس پر (ان دنوں کا جو گزر چکے ہیں) جزیہ نہ ہوگا۔

یہ حدیث شیئر کریں