سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ کھانوں کے ابواب ۔ حدیث 177

جس کے ہاتھ میں چکناہٹ ہو اور وہ اسی حالت میں رات گزار دے۔

راوی: جبارہ بن مغلس , عبید بن وسیم جمال , حسن بن حسن , فاطمہ بنت حسین , حسین بن علی , سیدہ فاطمہ

حَدَّثَنَا جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ وَسِيمٍ الْجَمَّالُ حَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ الْحَسَنِ عَنْ أُمِّهِ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْحُسَيْنِ عَنْ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ أُمِّهِ فَاطِمَةَ ابْنَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَا لَا يَلُومَنَّ امْرُؤٌ إِلَّا نَفْسَهُ يَبِيتُ وَفِي يَدِهِ رِيحُ غَمَرٍ

جبارہ بن مغلس، عبید بن وسیم جمال، حسن بن حسن، فاطمہ بنت حسین، حسین بن علی، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا غور سے سنو! جس شخص کے ہاتھ میں چکنائی لگی ہو اور وہ اسی حالت میں رات گزار دے (سوتا رہے) تو وہ اپنے آپ ہی کو ملامت کرے۔

It was narrated from Husain bin 'Ali that his mother, Fatimah the daughter of the Messenger of Allah, said: "The Messenger of Allah said: 'A man has no one to blame but himself, if he goes to bed with a smell emanating from his hand."

یہ حدیث شیئر کریں