سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ کھانوں کے ابواب ۔ حدیث 193

دھوپ میں خشک کیا ہوا گوشت

راوی: اسماعیل بن اسد , جعفر بن عون , اسماعیل بن ابی خالد , قیس بن ابی حازم , ابومسعود

حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ فَکَلَّمَهُ فَجَعَلَ تُرْعَدُ فَرَائِصُهُ فَقَالَ لَهُ هَوِّنْ عَلَيْکَ فَإِنِّي لَسْتُ بِمَلِکٍ إِنَّمَا أَنَا ابْنُ امْرَأَةٍ تَأْکُلُ الْقَدِيدَ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ إِسْمَعِيلُ وَحْدَهُ وَصَلَهُ

اسماعیل بن اسد، جعفر بن عون، اسماعیل بن ابی خالد، قیس بن ابی حازم، حضرت ابومسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک صاحب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر گفتگو کرنے لگے (خوف سے) ان کا گوشت پھڑکنے لگا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا ڈرو مت کیونکہ میں بادشاہ نہیں۔ میں تو ایک (غریب) خاتون کا بیٹا ہوں جو دھوپ میں خشک کیا ہو گوشت کھاتی تھی۔

It was narrated that Ibn Mas'ud said: "A man came to the Prophet , so he spoke to him, and he started to tremble with awe. He said to him: 'Take it easy. I am not a king; I am just a man whose mother ate dried meat.": (Da'if) Abu 'Abdullah said: "lsma'fl alone has narrated (this Hadithh) with a complete chain of narrators.

یہ حدیث شیئر کریں