اگر کوئی شخص مال لوٹنے لگ جائے تو کیا کیا جائے؟
راوی: ہناد بن سری , ابواحوص , سماک , قابوس بن مخارق
أَخْبَرَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ فِي حَدِيثِهِ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ سِمَاکٍ عَنْ قَابُوسَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ جَائَ رَجُلٌ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ح و أَخْبَرَنِي عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ تَمِيمٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ قَالَ حَدَّثَنَا سِمَاکُ بْنُ حَرْبٍ عَنْ قَابُوسَ بْنِ مُخَارِقٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ وَسَمِعْتُ سُفْيَانَ الثَّوْرِيَّ يُحَدِّثُ بِهَذَا الْحَدِيثِ قَالَ جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ الرَّجُلُ يَأْتِينِي فَيُرِيدُ مَالِي قَالَ ذَکِّرْهُ بِاللَّهِ قَالَ فَإِنْ لَمْ يَذَّکَّرْ قَالَ فَاسْتَعِنْ عَلَيْهِ مَنْ حَوْلَکَ مِنْ الْمُسْلِمِينَ قَالَ فَإِنْ لَمْ يَکُنْ حَوْلِي أَحَدٌ مِنْ الْمُسْلِمِينَ قَالَ فَاسْتَعِنْ عَلَيْهِ بِالسُّلْطَانِ قَالَ فَإِنْ نَأَی السُّلْطَانُ عَنِّي قَالَ قَاتِلْ دُونَ مَالِکَ حَتَّی تَکُونَ مِنْ شُهَدَائِ الْآخِرَةِ أَوْ تَمْنَعَ مَالَکَ
ہناد بن سری، ابواحوص، سماک، قابوس بن مخارق سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے والد ماجد سے سنا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا اور دریافت کرنے لگا کہ اگر کوئی شخص میرا مال دولت مجھ سے چھین لینے کے واسطے آجائے تو اس وقت مجھ کو کیا کرنا چاہیے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا تم کو چاہیے کہ اس کو اللہ کا خوف دلانا چاہیے۔ اس نے کہا کہ اگر وہ شخص خوف الٰہی اختیار نہ کرے یعنی نہ ڈرے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اردگرد کے مسلمانوں کی مدد حاصل کرنا چاہیے۔ اس نے پھر کہا کہ اگر اس جگہ مسلمان موجود نہ ہوں تو کیا کرنا چاہیے؟ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ایسی صورت میں حاکم وقت سے کہنا چاہیے۔ یہ بات سن کر اس شخص نے کہا اگر وہاں سے حاکم بھی فاصلہ پر ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ایسی صورت میں اپنے مال و جان کے لئے تم کو جنگ کرنا چاہیے اگر تم حفاظت کرتے ہوئے مارے گئے تو تم شہید ہو جاؤ گے ورنہ تم اپنا مال دولت بچا لوگے۔
It was narrated from Abu Hurairah that a man came to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and said: “Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, what do you think if someone comes to steal my wealth?” He said: “Urge him by Allah.” He said: “What if he persists?” He said: “Urge him by Allah.” He said: “What if he persists?” He said: “Urge him by Allah.” He said: “What if he persists?” He said: “Then fight. If you are killed you will be in Paradise and if you kill him, he will be in the Fire.” (Sahih)