سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ کھانوں کے ابواب ۔ حدیث 212

دو دو، تین تین کھجوریں ملا کر کھانا منع ہے

راوی: محمد بن بشار , عبدالرحمن بن مہدی , سفیان , جبلہ بن سحیم , عمر

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ جَبَلَةَ بْنِ سُحَيْمٍ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَقْرِنَ الرَّجُلُ بَيْنَ التَّمْرَتَيْنِ حَتَّی يَسْتَأْذِنَ أَصْحَابَهُ

محمد بن بشار، عبدالرحمن بن مہدی، سفیان ، جبلہ بن سحیم، حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو دو کھجوریں ایک ساتھ کھانے سے منع فرمایا۔ الاّ یہ کہ اپنے ساتھیوں سے (جو کھانے میں شریک ہیں) اجازت لے لے۔

Ibn ‘Umar said: “The Messenger of Allah P.B.U.H forbade eating dates at once unless he lids companions permission to do so.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں