ابو طلحہ کی قوم کی فضیلت
راوی:
وعن أنس وأبي طلحة قال : قال لي رسول الله صلى الله عليه و سلم : " أقرئ قومك السلام فإنهم ما علمت أعفة صبر " . رواه الترمذي
اور حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ (اپنے سوتیلے باپ ) حضرت ابوطلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا : رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ کو فرمایا تھا کہ تم اپنی قوم کو میرا سلام پہنچا دو، کیونکہ جہاں تک مجھ کو علم ہے کہ وہ پاکباز اور صابر لوگ ہیں ۔ " (ترمذی )