مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ اہل بدر میں سے ان صحابہ کے ناموں کا ذکر جو جامع بخاری میں مذکور ہیں ۔ حدیث 925

ابو حذیفہ بن عتبہ

راوی:

حضرت ابوحذیفہ بن عتبہ بن ربیعہ قریشی کے اصل نام میں اختلاف ہے مشہور قول کے مطابق ان کا نام " ہشام " ہے باپ کا نام عتبہ ہے جو ربیعہ بن عبد الشمس کا بیٹا ہے، حضرت حذیفہ اجلہ اور فضلاء صحابہ میں سے ہیں ، ان کا شمار مہاجرین اول میں ہوتا ہے یہ ان اہل اسلام میں سے ہیں جنہیں دونوں قبلوں کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنے کا اتفاق ہوا ۔ حضرت ابوحذیفہ کی ہجرتیں بھی دو ہوئیں ۔ یعنی حبشہ ہجرت کرنے والوں میں بھی شامل تھے اور پھر مدینہ کوہجرت کی ۔ انہوں نے مکہ میں اس وقت اسلام قبول کرلیا تھا جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دار ارقم میں قیام پذیر نہیں ہوئے تھے ، ان کو غزوہ بدر میں بھی شرکت کی سعادت حاصل ہوئی اور اس کے بعد جہادوں میں بھی جنگ یمامہ میں جام شہادت سے سرفراز ہوئے اس وقت ان کی عمر ٥٣ سال یا ٥٤ سال کی تھی ۔ رضی اللہ عنہ

یہ حدیث شیئر کریں