مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ اہل بدر میں سے ان صحابہ کے ناموں کا ذکر جو جامع بخاری میں مذکور ہیں ۔ حدیث 930

رفاعہ بن عبد المنذر ابولبابہ انصاری

راوی:

حضرت رفاعہ بن عبد المنذر ابولبابہ بھی انصار مدینہ میں سے ہیں ، اور قبیلہ اوس سے تعلق رکھتے ہیں سرداروں میں سے تھے ، ایک قول یہ ہے کہ یہ جنگ بدر میں شریک نہی ہوئے تھے بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اپنے پیچھے امیر و والی بنا کر مدینہ میں چھوڑ گئے تھے اور پھر بدر کے مال غنیمت میں ان کا بھی حصہ لگایا تھا جیسا کہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا حصہ لگایا تھا ۔ ان کی وفات حضرت علی کی خلافت کے زمانہ میں ہوئی،
حضرت رفاعہ بن عبدالمنذر کے اس قصہ کے ذکر کا یہاں موقع نہیں ہے جو مدینہ کے یہودیوں " بنونضیر " کے خلاف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کاروائی کے موقعہ پر حضرت رفاعہ کی تقصیر سے توبہ کی قبولیت تک انہوں نے اپنے آپ کو مسجد نبوی کے ایک ستوں سے باندے رکھا تھا، بعد میں مسجد نبوی کے اس ستوں کو حضرت رفاعہ کی کینت کی نسبت سے " ابولبابہ " کہا جانے لگا ۔

یہ حدیث شیئر کریں