بیمار کی بار بار عیادت کرنا
راوی: عثمان بن ابی شیبہ , عبداللہ بن نمیر , ہشام بن عروہ , عائشہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَمَّا أُصِيبَ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ يَوْمَ الْخَنْدَقِ رَمَاهُ رَجُلٌ فِي الْأَکْحَلِ فَضَرَبَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْمَةً فِي الْمَسْجِدِ لِيَعُودَهُ مِنْ قَرِيبٍ
عثمان بن ابی شیبہ، عبداللہ بن نمیر، ہشام بن عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت ہے کہ جنگ خندق کے دن ایک شخص نے سعد بن معاذ کے ہاتھ پر ایک تیر مارا جو ان کی رگ میں لگا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے لئے مسجد میں ایک خیمہ لگوایا تاکہ ان کی قریب سے عیادت کر سکیں۔