دہی اور گھی کا استعمال
راوی: اسماعیل بن موسیٰ سدی , سیف بن ہارون , سلیمان تیمی , ابی عثمان نہدی , سلمان فارسی
حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مُوسَی السُّدِّيُّ حَدَّثَنَا سَيْفُ بْنُ هَارُونَ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ السَّمْنِ وَالْجُبْنِ وَالْفِرَائِ قَالَ الْحَلَالُ مَا أَحَلَّ اللَّهُ فِي کِتَابِهِ وَالْحَرَامُ مَا حَرَّمَ اللَّهُ فِي کِتَابِهِ وَمَا سَکَتَ عَنْهُ فَهُوَ مِمَّا عَفَا عَنْهُ
اسماعیل بن موسیٰ سدی، سیف بن ہارون ، سلیمان تیمی، ابی عثمان نہدی، حضرت سلمان فارسی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے گھی، دہی اور گورخر کے متعلق دریافت کیا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا حلال وہ ہے جسے اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں حلال فرما دیا اور حرام وہ ہے جسے اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں حرام فرما دیا اور جس چیز کے بارے میں سکوت فرمایا وہ معاف ہے۔ (اس کے استعمال پر کوئی مواخذہ نہیں) ۔
It was narrated that Salman AlFârisi said: “The essenger of Allah was asked about ghee, cheese and wild donkeys. He said: ‘What is lawful is that which Allah has pennitted, in His Book and what is unlawful is that which Allah has forbidden in His Book. What He remained silent about is what is pardoned.” (Hasan)