نوحہ کرنے کا بیان
راوی: عثمان بن ابی شیبہ , جریر , منصور , ابراہیم , یزید بن اوس
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَوْسٍ قَالَ دَخَلْتُ عَلَی أَبِي مُوسَی وَهُوَ ثَقِيلٌ فَذَهَبَتْ امْرَأَتُهُ لِتَبْکِيَ أَوْ تَهُمَّ بِهِ فَقَالَ لَهَا أَبُو مُوسَی أَمَا سَمِعْتِ مَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ بَلَی قَالَ فَسَکَتَتْ فَلَمَّا مَاتَ أَبُو مُوسَی قَالَ يَزِيدُ لَقِيتُ الْمَرْأَةَ فَقُلْتُ لَهَا مَا قَوْلُ أَبِي مُوسَی لَکِ أَمَا سَمِعْتِ قَوْلَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ سَکَتِّ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ مِنَّا مَنْ حَلَقَ وَمَنْ سَلَقَ وَمَنْ خَرَقَ
عثمان بن ابی شیبہ، جریر، منصور، ابراہیم، حضرت یزید بن اوس سے روایت ہے کہ میں ابوموسی کے پاس گیا وہ بیمار تھے۔ ان کی عورت نے رونے کا قصد کیا ابوموسی نے اس سے کہا کہ کیا تو نے وہ نہیں سنا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے۔ وہ بولی کیوں نہیں۔ پھر وہ خاموش ہو گئی۔ جب ابوموسی کا انتقال ہو گیا تو (یزید کہتے ہیں کہ) میں ان کی بیوی سے ملا اور ان سے پوچھا کہ وہ کیا تھا جو ابوموسی نے تم سے کہا تھا کیا تو نے وہ نہیں سنا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے۔ اور پھر تم خاموش ہوگئی تھیں اس نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نہیں ہے ہم میں سے وہ شخص (جو میت کے غم میں) اپنا سر منڈا دے یا چلا کر روئے یا اپنے کپڑے پھاڑ ڈالے۔
Narrated AbuMusa:
Yazid ibn Aws said: I entered upon AbuMusa while he was at the point of death. His wife began to weep or was going to weep. AbuMusa said to her: Did you not hear what the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) said? She said: Yes. The narrator said: She then kept silence. When AbuMusa died, Yazid said: I met the woman and asked her: What did AbuMusa mean when he said to you: Did you not hear what the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) and the you kept silence? She replied: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) said: He who shaves (his head), shouts and tears his clothing does not belong to us.