سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1366

شہید کو غسل دینے کا بیان

راوی: زیاد بن ایوب , علی بن عاصم , عطاء بن سائب , سعید بن جبیر , ابن عباس

حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ وَعِيسَی بْنُ يُونُسَ قَالَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَتْلَی أُحُدٍ أَنْ يُنْزَعَ عَنْهُمْ الْحَدِيدُ وَالْجُلُودُ وَأَنْ يُدْفَنُوا بِدِمَائِهِمْ وَثِيَابِهِمْ

زیاد بن ایوب، علی بن عاصم، عطاء بن سائب، سعید بن جبیر، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شہدائے احد کے حق میں فرمایا کہ ان کے جسم سے لوہے اور چمڑے کی چیزیں اتارلی جائیں اور ان کو انہیں کے کپڑوں میں خون سمیت دفن کر دیا جائے۔

Narrated Abdullah ibn Abbas:
The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) commanded to remove weapons and skins from the martyrs of Uhud, and that they should be buried with their blood and clothes.

یہ حدیث شیئر کریں