میت کو غسل دینے کا طریقہ
راوی: محمد بن مثنی , عبدالاعلی , ہشام , حفصہ بنت سیرین , ام عطیہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ وَضَفَّرْنَا رَأْسَهَا ثَلَاثَةَ قُرُونٍ ثُمَّ أَلْقَيْنَاهَا خَلْفَهَا مُقَدَّمَ رَأْسِهَا وَقَرْنَيْهَا
محمد بن مثنی، عبدالاعلی، ہشام، حفصہ بنت سیرین، حضرت ام عطیہ سے روایت ہے کہ ہم نے ان کے (زینب کے) سر کے بالوں کی تین لٹیں گوندھ دیں اور ان کو سر کے بیچ میں ڈال دیا اور ایک لٹ سامنے والی اور دو لٹیں ادھر ادھر کے بالوں کی۔