سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1379

میت کو غسل دینے کا طریقہ

راوی: ہدبہ بن خالد , ہمام , قتادہ , محمد بن سیرین

حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ أَنَّهُ کَانَ يَأْخُذُ الْغُسْلَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ يَغْسِلُ بِالسِّدْرِ مَرَّتَيْنِ وَالثَّالِثَةَ بِالْمَائِ وَالْکَافُورِ

ہدبہ بن خالد، ہمام، قتادہ، حضرت محمد بن سیرین سے روایت ہے کہ وہ ام عطیہ سے غسل میت کا طریقہ سیکھتے تھے تو انہوں نے کہا کہ پہلے دو مرتبہ بیری کے پانی سے (بیری کے پتوں سے جوش دیئے ہوئے پانی سے) غسل دیا جائے اور تیسری مرتبہ کافور اور پانی سے۔

یہ حدیث شیئر کریں