بادیہ نشین کی ہجرت سے متعلق
راوی: احمد بن عبداللہ بن حکم , محمد بن جعفر , شعبہ , عمرو بن مرة , عبداللہ بن حارث , ابوکثیر , عبداللہ بن عمر
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَکَمِ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ قَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الْهِجْرَةِ أَفْضَلُ قَالَ أَنْ تَهْجُرَ مَا کَرِهَ رَبُّکَ عَزَّ وَجَلَّ وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْهِجْرَةُ هِجْرَتَانِ هِجْرَةُ الْحَاضِرِ وَهِجْرَةُ الْبَادِي فَأَمَّا الْبَادِي فَيُجِيبُ إِذَا دُعِيَ وَيُطِيعُ إِذَا أُمِرَ وَأَمَّا الْحَاضِرُ فَهُوَ أَعْظَمُهُمَا بَلِيَّةً وَأَعْظَمُهُمَا أَجْرًا
احمد بن عبداللہ بن حکم، محمد بن جعفر، شعبہ، عمرو بن مرة، عبداللہ بن حارث، ابوکثیر، عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہجرت کونسی افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم چھوڑ دو وہ سب کام جو کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک برے ہیں اور فرمایا ہجرت دو قسم کی ہیں ایک ہجرت وہ ہے جو حاضر ہے (اس جگہ کہ جہاں پر ہجرت کی ہے) دوسری ہجرت گاؤں والے کی جو کہ اپنے گاؤں میں رہے لیکن ضرورت کے وقت وہ جس وقت بلایا جائے تو وہ چلا آئے اور جب کوئی حکم دیا جائے تو اس کو مان لے اور جو حاضر ہے تو اس کے واسطے بہت ثواب ہے۔
It was narrated from Kathir bin Murrah that Abu Fatimah told him that he said: “Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, tell me of an action that I may do and persist in it.” The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said to him:
“You should emigrate, for there is nothing like it.” (Sahih)