جنازہ کو آتے دیکھ کر کھڑے ہوجا نا
راوی: مومل بن فضل , ولید , ابوعمر , یحیی بن ابی کثیر , عبیداللہ بن مقسم , جابر
حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ الْفَضْلِ الْحَرَّانِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مِقْسَمٍ حَدَّثَنِي جَابِرٌ قَالَ کُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ مَرَّتْ بِنَا جَنَازَةٌ فَقَامَ لَهَا فَلَمَّا ذَهَبْنَا لِنَحْمِلَ إِذَا هِيَ جَنَازَةُ يَهُودِيٍّ فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّمَا هِيَ جَنَازَةُ يَهُودِيٍّ فَقَالَ إِنَّ الْمَوْتَ فَزَعٌ فَإِذَا رَأَيْتُمْ جَنَازَةً فَقُومُوا
مومل بن فضل، ولید، ابوعمر، یحیی بن ابی کثیر، عبیداللہ بن مقسم، حضرت جابر سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے اتنے میں ہمارے سامنے سے جنازہ گزرا۔ پس آپ اس کے لئے کھڑے ہو گئے لیکن جو نہی ہم اس کو اٹھا نے کے لئے بڑھے معلوم ہوا کہ یہ جنازہ تو یہودی کا ہے ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ! یہ جنازہ تو یہودی کا تھا۔ آپ نے فرمایا موت بہر حال ڈرنے کی چیز ہے لہذا جب تم کوئی جنازہ آتا دیکھو تو کھڑے ہو جاؤ۔