مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ اہل بدر میں سے ان صحابہ کے ناموں کا ذکر جو جامع بخاری میں مذکور ہیں ۔ حدیث 951

معوذ بن عفرائ اور ان کے بھائی

راوی:

حضرت معوذ بن عفراء اور ان کے بھائی حضرت معاذ بن عفراء دونوں جنگ بدر میں شریک تھے " عفراء " ان دونوں کی ماں کا نام ہے ، ان کے باپ حارثہ بن رفاعہ انصاری ہیں ، یہ معوذہی تھے جنہوں نے جنگ بدر میں اپنے بھائی معاذ بن عفراء کی مدد سے ابوجہل کو قتل کیا تھا ۔ معوذ اس جنگ میں شہید ہوگئے تھے ، لیکن معاذ باقی رہے اور انہوں نے دوسرے جہادوں میں بھی شرکت کی معوذ اور معاذ کے ایک بھائی عوف بن عفر اء بھی جنگ بدر شریک تھے اور ان کو بھی اس جنگ میں شہادت نصیب ہوئی تھی ۔

یہ حدیث شیئر کریں