جنازہ کو جلدی لے چلنے کا بیان
راوی: مسدد بن سفیان , زہری , سعید بن مسیب , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَسْرِعُوا بِالْجَنَازَةِ فَإِنْ تَکُ صَالِحَةً فَخَيْرٌ تُقَدِّمُونَهَا إِلَيْهِ وَإِنْ تَکُ سِوَی ذَلِکَ فَشَرٌّ تَضَعُونَهُ عَنْ رِقَابِکُمْ
مسدد بن سفیان، زہری، سعید بن مسیب، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جنازہ کو جلدی لے جایا کرو کیونکہ اگر وہ مرد نیک ہے تو اس کی بھلائی کی طرف جلدی پہنچاتے ہو اور اگر وہ بد ہے تو تم نے اپنی گردنوں سے شر کو اتار دیا۔