سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ مشروبات کا بیان ۔ حدیث 300

مشکیزوں کا منہ الٹ کر پینا

راوی: محمد بن بشار , ابوعامر , رمعہ بن صالح سلمہ بن وہرام , عکرمہ , ابن عباس ما

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ حَدَّثَنَا زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ وَهْرَامَ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ اخْتِنَاثِ الْأَسْقِيَةِ وَإِنَّ رَجُلًا بَعْدَ مَا نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِکَ قَامَ مِنْ اللَّيْلِ إِلَی سِقَائٍ فَاخْتَنَثَهُ فَخَرَجَتْ عَلَيْهِ مِنْهُ حَيَّةٌ

محمد بن بشار، ابوعامر، رمعہ بن صالح سلمہ بن وہرام، عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مشکیزہ الٹ کر اس کے منہ سے پینے سے منع فرمایا اور جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسا کرنے سے منع فرما دیا اس کے بعد (ایک مرتبہ) رات میں ایک مرد مشکیزہ کے پاس کھڑا ہوا اور اسے الٹ کر پانی پینے لگا تو مشکیزہ میں سے ایک سانپ نکلا۔

It was narrated that Ibn 'Abbas said: "The Messenger of Allah P.B.U.H forbade tipping up water skins. After the Messenger of Allah had forbidden that, a man got up at night and tipped up a water skin, and a snake fell out of it onto him," (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں