سورج کے طلوع وغروب کے وقت میت کو دفن کر نہیں کرنا چاہئے
راوی: عثمان بن ابی شیبہ , وکیع , موسی , بن علی بن رباح , عقبہ بن عامر
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عَلِيِّ بْنِ رَبَاحٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ أَنَّهُ سَمِعَ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ قَالَ ثَلَاثُ سَاعَاتٍ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَانَا أَنْ نُصَلِّيَ فِيهِنَّ أَوْ نَقْبُرَ فِيهِنَّ مَوْتَانَا حِينَ تَطْلُعُ الشَّمْسُ بَازِغَةً حَتَّی تَرْتَفِعَ وَحِينَ يَقُومُ قَائِمُ الظَّهِيرَةِ حَتَّی تَمِيلَ وَحِينَ تَضَيَّفُ الشَّمْسُ لِلْغُرُوبِ حَتَّی تَغْرُبَ أَوْ کَمَا قَالَ
عثمان بن ابی شیبہ، وکیع، موسی، بن علی بن رباح، حضرت عقبہ بن عامر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو تین اوقات میں اپنے مردوں کو دفن کرنے اور نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے۔ ایک اس وقت جب سورج طلوع ہو رہا ہو چمکتا ہوا یہاں تک کہ وہ بلند ہو جائے دوسرے اس وقت جب کھڑا ہو دوپہر کا ۔ کھڑا ہونے والا (یعنی سورج نصف النہار پر ہو) یہاں تک وہ سورج ڈھل جائے اور تیسرے اس وقت جب سورج غروب ہونے کو جھکے یہاں تک کہ غروب ہو جائے۔