جب امام جنازہ کی نماز پڑھائے تو اس کو میت کے کسی حصہ جسم کو مقابل کھڑ ہونا چاہئے
راوی: مسدد , یزید بن زریع , حسین , عبداللہ بن بریدہ , سمرہ بن جندب
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ صَلَّيْتُ وَرَائَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی امْرَأَةٍ مَاتَتْ فِي نِفَاسِهَا فَقَامَ عَلَيْهَا لِلصَّلَاةِ وَسَطَهَا
مسدد، یزید بن زریع، حسین، عبداللہ بن بریدہ، حضرت سمرہ بن جندب سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے ایک عورت کی نماز جنازہ پڑھی۔ جو حالت نفاس میں مر گئی تھی۔ تو آپ اس کی نماز پڑھانے کے لئے درمیان میں کھڑے ہوئے۔