نماز جنازہ کی تکبیرات کا بیان
راوی: محمد بن علاء , بن ادریس , شعبی
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ قَالَ أَخْبَرَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا إِسْحَقَ عَنْ الشَّعْبِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِقَبْرٍ رَطْبٍ فَصَفُّوا عَلَيْهِ وَکَبَّرَ عَلَيْهِ أَرْبَعًا فَقُلْتُ لِلشَّعْبِيِّ مَنْ حَدَّثَکَ قَالَ الثِّقَةُ مَنْ شَهِدَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ
محمد بن علاء، بن ادریس، حضرت شعبی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک تازہ قبر پر گزرے۔ آپ نے اور آپ کے اصحاب نے صفیں باندھیں اور چار تکبیریں کہیں ابواسحاق کہتے ہیں کہ میں نے شعبی سے پوچھا تم سے یہ حدیث کس نے بیان کی؟ انہوں نے کہا ایک معتبر شخص نے جو وہاں موجود تھا یعنی عبداللہ بن عباس نے۔