سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1429

نماز جنازہ کی تکبیرات کا بیان

راوی: ابو ولید , شعبہ , محمد بن مثنی , محمد بن جعفر , شعبہ , عمر بن مرہ , ابن ابی لیلی

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَی قَالَ کَانَ زَيْدٌ يَعْنِي ابْنَ أَرْقَمَ يُکَبِّرُ عَلَی جَنَائِزِنَا أَرْبَعًا وَإِنَّهُ کَبَّرَ عَلَی جَنَازَةٍ خَمْسًا فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُکَبِّرُهَا قَالَ أَبُو دَاوُد وَأَنَا لِحَدِيثِ ابْنِ الْمُثَنَّی أَتْقَنُ

ابو ولید، شعبہ، محمد بن مثنی، محمد بن جعفر، شعبہ، عمر بن مرہ، حضرت ابن ابی لیلی سے روایت ہے کہ زید بن ارقم (جو صحابی ہیں) ہمارے جنازوں پر چار تکبیریں کہا کرتے تھے لیکن ایک مرتبہ انہوں نے جنازہ کی نماز میں پانچ تکبیریں کہیں تو میں نے اس کے بارے میں انسے دریافت کی تو انہوں نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانچ تکبیریں بھی کہی ہیں۔ ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ مجھے ابن مثنی کی حدیث پر زیادہ اعتماد ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں