سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1430

جنازہ کی نماز میں کیا پڑھا جائے

راوی: محمد بن کثیر , سفیان , سعد بن ابراہیم , طلحہ بن عبداللہ بن عوف

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ ابْنِ عَبَّاسٍ عَلَی جَنَازَةٍ فَقَرَأَ بِفَاتِحَةِ الْکِتَابِ فَقَالَ إِنَّهَا مِنْ السُّنَّةِ

محمد بن کثیر، سفیان، سعد بن ابراہیم، حضرت طلحہ بن عبداللہ بن عوف سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عبداللہ بن عباس کے ساتھ جنازہ کی نماز پڑھی تو انہوں نے اس میں سورت فاتحہ پڑھی اور فرمایا یہ سنت ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں