سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1436

جومسلمان کافروں کے ملک میں مر جائے اس کی نماز جنازہ پڑھنے کا بیان

راوی: قعنبی , مالک بن انس , ابن شہاب , سعید بن مسیب , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَعَی لِلنَّاسِ النَّجَاشِيَّ فِي الْيَوْمِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ وَخَرَجَ بِهِمْ إِلَی الْمُصَلَّی فَصَفَّ بِهِمْ وَکَبَّرَ أَرْبَعَ تَکْبِيرَاتٍ

قعنبی، مالک بن انس، ابن شہاب، سعید بن مسیب، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ جس دن نجاشی (شاہ حبشہ) کا انتقال ہوا تو آپ نے لوگوں کو اس کو اطلاع کی اور آپ اپنے اصحاب کو لے کر عید گاہ کی طرف نکلے آپ نے ان کے ساتھ صف باندھی اور چار تکبیریں کہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں