سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1455

ایک مدت گزرنے کے بعد قبر پر جنازہ کی نماز پڑھنا

راوی: قتیبہ بن سعید , لیث , یزید بن ابی حبیب , ابوخیر , عقبہ بن عامر

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ يَوْمًا فَصَلَّی عَلَی أَهْلِ أُحُدٍ صَلَاتَهُ عَلَی الْمَيِّتِ ثُمَّ انْصَرَفَ

قتیبہ بن سعید، لیث، یزید بن ابی حبیب، ابوخیر، حضرت عقبہ بن عامر سے روایت ہے کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ سے نکلے اور احد کے شہیدوں پر نماز پڑھی جس طرح میت پر نماز پڑھا کرتے ہیں اس کے بعد آپ لوٹ آئے۔

یہ حدیث شیئر کریں