سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1456

ایک مدت گزرنے کے بعد قبر پر جنازہ کی نماز پڑھنا

راوی: حسن بن علی , یحیی , بن آدم , ابن مبارک , حیوہ بن شریح , یزید بن ابی حبیب

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ حَيْوَةَ بْنِ شُرَيْحٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ بِهَذَا الْحَدِيثِ قَالَ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی عَلَی قَتْلَی أُحُدٍ بَعْدَ ثَمَانِي سِنِينَ کَالْمُوَدِّعِ لِلْأَحْيَائِ وَالْأَمْوَاتِ

حسن بن علی، یحیی، بن آدم، ابن مبارک، حیوہ بن شریح، حضرت یزید بن ابی حبیب سے اسی طرح روایت ہے اس میں یہ ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے احد کے شہیدوں پر آٹھ سال کے بعد نماز پڑھی۔ گویا آپ زندوں اور مردوں سے رخصت ہو رہے ہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں