بخار کا بیان ۔
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , وکیع , موسیٰ بن عبیدہ , علقمہ بن مرثد , حفص بن عبیداللہ , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ مُوسَی بْنِ عُبَيْدَةَ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ عَنْ حَفْصِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ ذُکِرَتْ الْحُمَّی عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَبَّهَا رَجُلٌ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَسُبَّهَا فَإِنَّهَا تَنْفِي الذُّنُوبَ کَمَا تَنْفِي النَّارُ خَبَثَ الْحَدِيدِ
ابوبکر بن ابی شیبہ، وکیع، موسیٰ بن عبیدہ، علقمہ بن مرثد، حفص بن عبیداللہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ کے پاس بخار کا تذکرہ ہوا تو ایک شخص نے بخار کو برا بھلاکہا۔ اس پر رسول اللہ نے فرمایا بخار کو برا بھلا مت کہو اس لئے کہ یہ گناہ کو ایسے ختم کر دیتا ہے جیسے آگ لوہے کے میل کو ختم کر دیتی ہے۔
It was narrated that Abu Hurairah said: "Mention of fever was made in the presence of the Messenger of Allah P.B.U.H , and a man cursed it. The Prophet said: 'Do not curse it, for it erases sin as fire removes the filth from iron." (Sahih)