سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ طب کا بیان ۔ حدیث 369

پچھنے کن دنوں میں لگائے؟

راوی: محمد بن مصفی حمصی , عثمان بن عبدالرحمن , عبداللہ بن عصمہ , سعید بن میمون , نافع

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّی الْحِمْصِيُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِصْمَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَيْمُونٍ عَنْ نَافِعٍ قَالَ قَالَ ابْنُ عُمَرَ يَا نَافِعُ تَبَيَّغَ بِيَ الدَّمُ فَأْتِنِي بِحَجَّامٍ وَاجْعَلْهُ شَابًّا وَلَا تَجْعَلْهُ شَيْخًا وَلَا صَبِيًّا قَالَ وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الْحِجَامَةُ عَلَی الرِّيقِ أَمْثَلُ وَهِيَ تَزِيدُ فِي الْعَقْلِ وَتَزِيدُ فِي الْحِفْظِ وَتَزِيدُ الْحَافِظَ حِفْظًا فَمَنْ کَانَ مُحْتَجِمًا فَيَوْمَ الْخَمِيسِ عَلَی اسْمِ اللَّهِ وَاجْتَنِبُوا الْحِجَامَةَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَيَوْمَ السَّبْتِ وَيَوْمَ الْأَحَدِ وَاحْتَجِمُوا يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَالثُّلَاثَائِ وَاجْتَنِبُوا الْحِجَامَةَ يَوْمَ الْأَرْبِعَائِ فَإِنَّهُ الْيَوْمُ الَّذِي أُصِيبَ فِيهِ أَيُّوبُ بِالْبَلَائِ وَمَا يَبْدُو جُذَامٌ وَلَا بَرَصٌ إِلَّا فِي يَوْمِ الْأَرْبِعَائِ أَوْ لَيْلَةِ الْأَرْبِعَائِ

محمد بن مصفی حمصی، عثمان بن عبدالرحمن، عبداللہ بن عصمہ، سعید بن میمون، حضرت نافع فرماتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا اے نافع ! میرے خون میں جوش ہو رہا ہے اس لئے پچھنے لگانے والے کو بلاؤ جوان کو بلانا بوڑھے یا کم عمر بچہ کو نہ بلانا۔ حضرت نافع کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ بھی فرمایا کہ میں نے رسول اللہ کو یہ فرماتے سنا کہ نہار منہ پچھنے لگوانا زیادہ بہتر ہے اور اس سے عقل بڑھتی ہے اور حافظے والے کا حافظہ مزید تیز ہو جاتا ہے۔ سو جو پچھنے لگانا چاہے تو جمعرات کے روز اللہ کا نام لے کر لگائے اور جمعہ ہفتہ اور اتوار کے دنوں میں پچھنے لگانے سے اجتناب کرو۔ پیر منگل کو پچھنے لگوایا کرو اور بدھ کے روز بھی پچھنے لگوانے سے اجتناب کرو کیونکہ اسی دن حضرت ایوب آزمائش میں مبتلا ہوئے اور جذام اور بدھ کے دن یا بدھ کی رات میں ہی ظاہر ہوتا ہے ۔

It was narrated that Nafi' said: "Ibn 'Umar said: '0 Nafey The blood is boiling in me. Bring me a cupper and let him be a young man, not an old man or a boy: Ibn 'Umar said: 'I heard the Messenger of Allah P.B.U.H say: "Cupping on an empty stomach is better, and it increases one's intellect and memory. And it increases the memory of one who has a good memory so whoever wants to be cupped, (let him do it) On a Thursday, in the Name of Allah. Avoid cupping on Fridays. Saturdays and Sundays. Have Yourselves cupped on Mondays and Tuesdays. and avoid cupping On Wednesdays, for that is the day on which the calamity befall ayyub, and leprosy and eucoderma only appear on Wednesday or the night of Wednesday."(Da'if)

یہ حدیث شیئر کریں