سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ طب کا بیان ۔ حدیث 381

شراب سے علاج کرنا منع ہے۔

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , حماد بن سلمہ , سماک بن حرب , علقمہ بن وائل حضرمی

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ أَنْبَأَنَا سِمَاکُ بْنُ حَرْبٍ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ الْحَضْرَمِيِّ عَنْ طَارِقِ بْنِ سُوَيْدٍ الْحَضْرَمِيِّ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ بِأَرْضِنَا أَعْنَابًا نَعْتَصِرُهَا فَنَشْرَبُ مِنْهَا قَالَ لَا فَرَاجَعْتُهُ قُلْتُ إِنَّا نَسْتَشْفِي بِهِ لِلْمَرِيضِ قَالَ إِنَّ ذَلِکَ لَيْسَ بِشِفَائٍ وَلَکِنَّهُ دَائٌ

ابوبکر بن ابی شیبہ، حماد بن سلمہ، سماک بن حرب، علقمہ بن وائل حضرمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ! ہمارے علاقہ میں انگور ہوتے ہیں ہم ان کو نچوڑ کر پی سکتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا نہیں ! فرماتے ہیں میں نے دوبارہ پوچھا اور عرض کیا ہم اس سے بیمار کا علاج کرتے ہیں۔ آپ نے فرمایا اس میں شفاء نہیں ہے بلکہ بیماری (گناہ) ہے۔

It was narrated that Tariq bin Suwaid Al-Hadrarru said: "I said: '0 Messenger of Allah, in our land there are grapes which we squeeze (to make wine). Can we drink from it?' He said: 'No: I repeated the question and said: 'We treat the sick with it: He said: 'That is not a cure, it is a disease:" (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں