سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ طب کا بیان ۔ حدیث 399

سانپ اور بچھو کا دم ۔

راوی: اسماعیل بن بہرام , عبیداللہ اشجعی , سفیان , سہیل بن ابی صالح , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ بَهْرَامَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ الْأَشْجَعِيُّ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ لَدَغَتْ عَقْرَبٌ رَجُلًا فَلَمْ يَنَمْ لَيْلَتَهُ فَقِيلَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ فُلَانًا لَدَغَتْهُ عَقْرَبٌ فَلَمْ يَنَمْ لَيْلَتَهُ فَقَالَ أَمَا إِنَّهُ لَوْ قَالَ حِينَ أَمْسَی أَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ مَا ضَرَّهُ لَدْغُ عَقْرَبٍ حَتَّی يُصْبِحَ

اسماعیل بن بہرام، عبیداللہ اشجعی، سفیان، سہیل بن ابی صالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص کو بچھو نے کاٹ لیا۔ وہ رات بھر سو نہ سکا۔ کسی نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ فلاں کو بچھو نے کاٹا اس لئے وہ رات بھر سو نہ سکا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا غور سے سنو! اگر وہ شام کے وقت یہ پڑھ لیتا أَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ مَا ضَرَّهُ لَدْغُ عَقْرَبٍ تو صبح تک بچھو کے کاٹنے سے اسے ضرر نہ ہوتا۔

It was narrated that Abu Hurairah said: A scorpion stung a man and he did not sleep all the night. It was said to the Prophet P.B.U.H : 'So-and-so was stung by a scorpion and he did not sleep all the night.' He said: 'If he had said, last night: A 'udhu bikalimatil- lahit-tammati min sharri ma khalaq (i seek refuge in the Perfect Words of Allah from the evil of that which He has created), the scorpion sting would not have harmed him, until morning.'" (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں