سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ شکار اور ذبیحوں سے متعلق ۔ حدیث 593

جانوروں کے گلے کی حفاظت کی خاطر کتا پالنے کی اجازت

راوی: سوید بن نصر بن سوید , عبداللہ , ابن مبارک , حنظلة , سالم , ابن عمر

أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرِ بْنِ سُوَيْدٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ وَهُوَ ابْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ حَنْظَلَةَ قَالَ سَمِعْتُ سَالِمًا يُحَدِّثُ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ اقْتَنَی کَلْبًا نَقَصَ مِنْ أَجْرِهِ کُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطَانِ إِلَّا ضَارِيًا أَوْ صَاحِبَ مَاشِيَةٍ

سوید بن نصر بن سوید، عبد اللہ، ابن مبارک، حنظلة، سالم سے روایت کرتے ہیں کہ ابن عمر نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص کتا پالے تو روزانہ اس کے اجر و ثواب میں سے دو قیراط کم ہوں گے لیکن شکاری کتا یا ریوڑ کا کتا جو کہ بکریوں کے ریوڑ کی حفاظت کرتا ہے اس کا پالنا درست ہے۔

It was narrated that Ibn ‘Umar said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘Whoever keeps a dog except one that is trained for hunting or a dog for herding livestock, two QIrdts will be deducted from his reward each day.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں