سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ قسم کھانے اور نذر (منت) ماننے کا بیان ۔ حدیث 1517

جب گناہ کی نذر توڑے تو اس کا کفارہ ادا کرے

راوی:

حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ أَنَّ يَزِيدَ بْنَ أَبِي حَبِيبٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَا الْخَيْرِ حَدَّثَهُ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ نَذَرَتْ أُخْتِي أَنْ تَمْشِيَ إِلَى بَيْتِ اللَّهِ فَأَمَرَتْنِي أَنْ أَسْتَفْتِيَ لَهَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْتَفْتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لِتَمْشِ وَلْتَرْكَبْ

مخلد بن خالد ، عبدالرزاق ، ابن جریج ، سعید بن ابی ایوب ، یزید بن ابی حبیب ، ابوخیر ، عقبہ بن عامر جہنی سے روایت ہے کہ ان کی بہن نے یہ منت مانی تھی کہ وہ پیدل بیت اللہ کا سفر کریں گی پس انہوں نے مجھ سے کہا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کا مسئلہ دریافت کروں پس میں نے آپ سے مسئلہ دریافت کیا تو آپ نے فرمایا وہ پیدل چلے ( اور جب تھک جائے ) تو سوار ہو۔

یہ حدیث شیئر کریں