سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ قسم کھانے اور نذر (منت) ماننے کا بیان ۔ حدیث 1522

جب گناہ کی نذر توڑے تو اس کا کفارہ ادا کرے

راوی: مسدد , یحیی , حمید , ثابت بنانی , انس بن مالک

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی رَجُلًا يُهَادَی بَيْنَ ابْنَيْهِ فَسَأَلَ عَنْهُ فَقَالُوا نَذَرَ أَنْ يَمْشِيَ فَقَالَ إِنَّ اللَّهَ لَغَنِيٌّ عَنْ تَعْذِيبِ هَذَا نَفْسَهُ وَأَمَرَهُ أَنْ يَرْکَبَ

مسدد، یحیی، حمید، ثابت بنانی، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ اپنے دو بیٹوں کے درمیان (ان پر سہارا دے کر) چل رہا ہے۔ آپ نے اس کو بارے میں دریافت فرمایا تو پتہ چلا کہ اس نے پیدل چلنے کی نذر مانی ہے کہ آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ تو اس سے بے پرواہ ہے کہ یہ اپنی جان کو تکلیف میں مبتلا کر اور آپ نے اس کو سوار ہونے کا حکم فرمایا۔

یہ حدیث شیئر کریں