سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ شکار اور ذبیحوں سے متعلق ۔ حدیث 608

اگر کوئی شکار کو تیر مارے پھر وہ تیر کھا کر پانی میں گر جائے؟

راوی: عمرو بن یحیی بن حارث , احمد بن ابوشعیب , موسیٰ بن اعین , معمر , عاصم بن سلیمان , عامر شعبی , عدی بن حاتم

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَی بْنِ الْحَارِثِ قَالَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي شُعَيْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ أَعْيَنَ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ عَاصِمِ بْنِ سُلَيْمَانَ عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ أَنَّهُ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الصَّيْدِ فَقَالَ إِذَا أَرْسَلْتَ سَهْمَکَ وَکَلْبَکَ وَذَکَرْتَ اسْمَ اللَّهِ فَقَتَلَ سَهْمُکَ فَکُلْ قَالَ فَإِنْ بَاتَ عَنِّي لَيْلَةً يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ إِنْ وَجَدْتَ سَهْمَکَ وَلَمْ تَجِدْ فِيهِ أَثَرَ شَيْئٍ غَيْرَهُ فَکُلْ وَإِنْ وَقَعَ فِي الْمَائِ فَلَا تَأْکُلْ

عمرو بن یحیی بن حارث، احمد بن ابوشعیب، موسیٰ بن اعین، معمر، عاصم بن سلیمان، عامر شعبی، عدی بن حاتم سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شکار کے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس وقت تم تیر مارو یا اللہ کا نام لے کر کتا چھوڑو پھر تمہارے تیر سے شکار مر جائے تو تم اس کو کھالو ۔ عدی نے عرض کیا اگر وہ ایک رات کے بعد ہاتھ آئے (یعنی ایک رات گزر نے پر وہ پکڑا جائے) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر تمہارے تیر کے علاوہ اور کسی صدمہ (چوٹ) کا اس میں نشان نہ پاؤ تو تم اس کو کھالو اور اگر پانی میں گرا ہوا ہو تو اس کو نہ کھاؤ۔

It was narrated from ‘Adiyy bin Hatim that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “If you see your arrow in it, and you do not see any other mark, and you know that (your arrow) killed it, then eat it.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں