جس جانور پر آڑا معراض پڑے
راوی: عمرو بن علی , محمد بن یعقوب , شعبہ , عبداللہ بن ابی سفر , شعبی , عدی بن حاتم
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي السَّفَرِ عَنْ الشَّعْبِيِّ قَالَ سَمِعْتُ عَدِيَّ بْنَ حَاتِمٍ قَالَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْمِعْرَاضِ فَقَالَ إِذَا أَصَابَ بِحَدِّهِ فَکُلْ وَإِذَا أَصَابَ بِعَرْضِهِ فَقُتِلَ فَإِنَّهُ وَقِيذٌ فَلَا تَأْکُلْ
عمرو بن علی، محمد بن یعقوب، شعبہ، عبداللہ بن ابی سفر، شعبی، عدی بن حاتم سے روایت ہے کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے معراض سے متعلق عرض کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس وقت دھار کی جانب وہ لگے تو تم اس کو کھالو اور جب وہ آڑا ہو کر شکار کے لگے تو تم اس کو نہ کھاؤ (کیونکہ وہ موقوذہ ہے اور حرام اور ناجائز ہے)
It was narrated that ‘Adiyy bin Hatim said: “I asked the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم about hunting with Mi’rad and he said: ‘If the sharp edge hits (the game), then eat, but if the broad edge of it strikes it, then it has been killed by a blow.” (Sahih).