سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ قسم کھانے اور نذر (منت) ماننے کا بیان ۔ حدیث 1535

اپنا سارا مال راہ اللہ میں صدقہ کرنے کی نذر کرنا

راوی: سلیمان بن داؤد , بن سرح , ابن وہب , یونس , ابن شہاب , عبدالرحمن بن عبداللہ بن کعب بن مالک , عبداللہ بن کعب بن مالک , کعب بن مالک

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ وَابْنُ السَّرْحِ قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ قَالَ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ فَأَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ کَعْبٍ وَکَانَ قَائِدَ کَعْبٍ مِنْ بَنِيهِ حِينَ عَمِيَ عَنْ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ مِنْ تَوْبَتِي أَنْ أَنْخَلِعَ مِنْ مَالِي صَدَقَةً إِلَی اللَّهِ وَإِلَی رَسُولِهِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمْسِکْ عَلَيْکَ بَعْضَ مَالِکَ فَهُوَ خَيْرٌ لَکَ قَالَ فَقُلْتُ إِنِّي أُمْسِکُ سَهْمِيَ الَّذِي بِخَيْبَرَ

سلیمان بن داؤد، بن سرح، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، عبدالرحمن بن عبداللہ بن کعب بن مالک، عبداللہ بن کعب بن مالک، حضرت کعب بن مالک سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! میری توبہ یہ ہے کہ میں اپنا تمام مال کو اللہ و رسول کے لئے صدقہ کر کے اس سے الگ ہو جاؤ۔ آپ نے فرمایا کچھ مال اپنے لئے بھی رکھو کیونکہ یہ تمہارے حق میں بہتر ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ پھر میں نے عرض کیا کہ ٹھیک ہے میرا جو حصہ خیبر میں ہے وہ میں اپنے لئے رکھ لیتا ہوں۔

Narrated Ka'b ibn Malik:
I said: Apostle of Allah, to make my repentance complete I should divest myself of my property as sadaqah (alms) for Allah and His Apostle. The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) said: Retain some of your property, for that will be better for you. So he said: I shall retain the portion I have at Khaybar.

یہ حدیث شیئر کریں