یمین لغوکا بیان
راوی: حمید بن مسعدہ , حسان , ابراہیم , عطاء نے یمین لغو کی تعریف عائشہ
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ السَّامِيُّ حَدَّثَنَا حَسَّانُ يَعْنِي ابْنَ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ يَعْنِي الصَّائِغَ عَنْ عَطَائٍ فِي اللَّغْوِ فِي الْيَمِينِ قَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ هُوَ کَلَامُ الرَّجُلِ فِي بَيْتِهِ کَلَّا وَاللَّهِ وَبَلَی وَاللَّهِ قَالَ أَبُو دَاوُد کَانَ إِبْرَاهِيمُ الصَّائِغُ رَجُلًا صَالِحًا قَتَلَهُ أَبُو مُسْلِمٍ بِعَرَنْدَسَ قَالَ وَکَانَ إِذَا رَفَعَ الْمِطْرَقَةَ فَسَمِعَ النِّدَائَ سَيَّبَهَا قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَی هَذَا الْحَدِيثَ دَاوُدُ بْنُ أَبِي الْفُرَاتِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ الصَّائِغِ مَوْقُوفًا عَلَی عَائِشَةَ وَکَذَلِکَ رَوَاهُ الزُّهْرِيُّ وَعَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ وَمَالِکُ بْنُ مِغْوَلٍ وَکُلُّهُمْ عَنْ عَطَائٍ عَنْ عَائِشَةَ مَوْقُوفًا
حمید بن مسعدہ، حسان، ابراہیم، حضرت عطاء نے یمین لغو کی تعریف حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کی ہے وہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یمین لغو آدمی کا وہ کلام ہے جو وہ اپنے گھر میں (تکیہ کلام کے طور پر) بولتا رہتا ہے مثلا ہاں واللہ نہیں بخدا۔ ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ ابراہیم سنار کو ابومسلم نے فرندس میں قتل کیا تھا اور ابراہیم کی حالت یہ تھی کہ اگر ہتھوڑی ہوئی ہے اور اذان کی آواز آ گئی تو مارنے سے پہلے اسے چھوڑ دیتے تھے۔ ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ اس حدیث کو داؤد بن ابی الفرات نے ابراہیم سے حضرت عائشہ پر موقوف کیا ہے۔ اسی طرح زہری عبدالملک بن ابی سلمہ اور مالک بن مغول ان سب حضرات نے عطاء کی سند سے حضرت عائشہ پر موقوف کیا ہے۔