سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ قسم کھانے اور نذر (منت) ماننے کا بیان ۔ حدیث 1543

قطع رحم کی قسم کھانے کا بیان !

راوی: محمد بن منہال , یزید بن زریع , حبیب , عمر بن شعیب , سعید بن مسیب

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا حَبِيبٌ الْمُعَلِّمُ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ أَنَّ أَخَوَيْنِ مِنْ الْأَنْصَارِ کَانَ بَيْنَهُمَا مِيرَاثٌ فَسَأَلَ أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ الْقِسْمَةَ فَقَالَ إِنْ عُدْتَ تَسْأَلُنِي عَنْ الْقِسْمَةِ فَکُلُّ مَالٍ لِي فِي رِتَاجِ الْکَعْبَةِ فَقَالَ لَهُ عُمَرُ إِنَّ الْکَعْبَةَ غَنِيَّةٌ عَنْ مَالِکَ کَفِّرْ عَنْ يَمِينِکَ وَکَلِّمْ أَخَاکَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا يَمِينَ عَلَيْکَ وَلَا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةِ الرَّبِّ وَفِي قَطِيعَةِ الرَّحِمِ وَفِيمَا لَا تَمْلِکُ

محمد بن منہال، یزید بن زریع، حبیب، عمر بن شعیب، سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ انصار میں دو بھائی تھے جن کے درمیان تقسیم میراث کا مسئلہ تھا جب ایک بھائی جن نے دوسرے بھائی سے تقسیم کرنے کو کہا تو اس نے جواب دیا کہ اگر تو نے مجھ سے دوبارہ میراث تقسیم کرنے کو کہا تو میرا تمام مال کعبہ کے لئے وقف ہے حضرت عمر نے اس سے فرمایا کعبہ تیرے مال کا محتاج نہیں ہے اپنی قسم کا کفارہ دے اور اپنے بھائی سے تقسیم میراث کی بات کر کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے آپ فرماتے تھے کہ اللہ کی نافرمانی میں تجھ پر نہ قسم کا پورا کرنا واجب ہی اور نہ نذر کا اور نہ ہی نذر و قسم ایسی چیز میں معتبر ہے جس پر اختیار نہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں