بالوں کا کپڑا پہننا ۔
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , حسن بن موسیٰ شیبان , قتادہ , ابی بردہ ابوموسی اشعری
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَی عَنْ شَيْبَانَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ لِي يَا بُنَيَّ لَوْ شَهِدْتَنَا وَنَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَصَابَتْنَا السَّمَائُ لَحَسِبْتَ أَنَّ رِيحَنَا رِيحُ الضَّأْنِ
ابوبکر بن ابی شیبہ، حسن بن موسیٰ شیبان، قتادہ، ابی بردہ حضرت ابوموسی اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے صاحبزادہ سے فرمایا بیٹا اگر تو ہمیں اس حالت میں دیکھتا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے اور بارش برسی تو تمہیں لگتا کہ ہماری بو بھیڑ کی بو ہے۔ (یعنی بالوں کا لباس پہننے سے ایسی بو آنے لگتی ہے) ۔
It was narrated from Abu Burdah that his father said to him: “0 my son, if only you could have seen us when we were with the Messenger of Allah P.B.U.H, when rain fell on us; you would have thought that we smelled like sheep.” (Da’if)