بالوں کا کپڑا پہننا ۔
راوی: محمد بن عثمان بن کرامہ , ابواسامہ , احوص بن حکیہ , خالد بن معدان , عبادہ بن صامت
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ کَرَامَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا الْأَحْوَصُ بْنُ حَکِيمٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ رُومِيَّةٌ مِنْ صُوفٍ ضَيِّقَةُ الْکُمَّيْنِ فَصَلَّی بِنَا فِيهَا لَيْسَ عَلَيْهِ شَيْئٌ غَيْرُهَا
محمد بن عثمان بن کرامہ، ابواسامہ، احوص بن حکیہ، خالد بن معدان، حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس باہر تشریف لائے آپ رومی جبہ پہنے ہوئے تھے جو بالوں کا بنا ہوا تھا اس کی آستینیں تنگ تھیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسی ایک کپڑے میں ہمیں نماز پڑھائی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جسم اطہر پر اس کے علاوہ کچھ نہ تھا۔
It was narrated that 'Ubadah bin Samit said: "The Messenger of Allah P.B.U.H came out to us one day, wearing a Roman cloak of wool with narrow sleeves. He led us in prayer wearing that, and nothing else." (Daif)