سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ قسم کھانے اور نذر (منت) ماننے کا بیان ۔ حدیث 1546

کلام کرنے کے بعد انشاء اللہ کہنے کا بیان

راوی: قتیبہ بن سعید , شریک , سماک , عکرمہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ شَرِيکٌ عَنْ سِمَاکٍ عَنْ عِکْرِمَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَأَغْزُوَنَّ قُرَيْشًا وَاللَّهِ لَأَغْزُوَنَّ قُرَيْشًا وَاللَّهِ لَأَغْزُوَنَّ قُرَيْشًا ثُمَّ قَالَ إِنْ شَائَ اللَّهُ

قتیبہ بن سعید، شریک، سماک، حضرت عکرمہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ واللہ میں قریش سے جہاد کروں گا۔ واللہ میں قریش سے جہاد کروں گا۔ واللہ میں قریش سے جہاد کروں گا۔ اس کے بعد آپ نے فرمایا انشاء اللہ! ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ اس روایت کو بہت سے حضرات نے بواسطہ شریک بسند سماک بروایت عکرمہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مسندا روایت کیا ہے۔

Narrated Ikrimah ibn AbuJahl:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: I swear by Allah, I shall fight against the Quraysh; I swear by Allah, I shall fight against the Quraysh; I swear by Allah, I shall fight against the Quraysh. He then said: "If Allah wills."

یہ حدیث شیئر کریں